اسلام آباد : ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔ 8 ماہ میں 5.4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا۔
آئی ٹی، کمپیوٹر اور ٹیلی کام خدمات کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ، برآمدات 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور صرف فروری میں 709 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔
دیگر بزنس سروسز کی برآمدات 1.4 فیصد اضافے سے 1.07 ارب ڈالر رہیں اس سے عالمی مارکیٹ کا اعتماد میں اضافہ ہوا۔خدمات کی برآمدات میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کا امکان ہے۔
حکومت کا اگلے پانچ سال میں 15 ارب ڈالر کا آئی ٹی برآمداتی ہدف ہے ۔ حالیہ اضافے سے اس کے حصول کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی مانگ میں اضافہ سے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں بہتری پاکستان کی معیشت کے ڈیجیٹل مستقبل کی نوید اور معاشی استحکام کی ضامن ہے۔
