اسلام آباد : بھارت کیخلاف 6؍ اور 7؍ مئی کی رات ہونے والے تاریخی معرکے کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاک فضائیہ کیلئے دلچسپی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
ذرائع کے مطابق، متعدد ممالک نے مشترکہ فضائی مشقوں کیلئے دعوت نامے ارسال کیے ہیں، جبکہ درالحکومت اسلام آباد میں متعدد سفارت خانوں نے پاک فضائیہ کے سینئر حکام سے مستقبل میں دفاعی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کیلئے ملاقاتوں کی درخواست کی ہے۔