بائی نینس ڈیجیٹل کرنسی کے بانی پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر

بائنانس کرپٹو کرنسی کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر کر دیئے گئے۔۔

وزارت خزانہ کے مطابق چانگ پینگ ژاؤ کو باضابطہ طور پر پاکستان کرپٹو کونسل کا اسٹریٹجک مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔۔ چانگ پینگ ژاؤ بائنانس کے بانی اور ویب تھری کے سب سے بااثر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔۔

یہ اعلان چانگ پینگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کی صدارت کی۔۔

گورنر اسٹیٹ بینک ، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور وفاقی سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔۔

دورے کے دوران چانگ پینگ ژاؤ نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔۔۔

وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم دنیا کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان جدت کے لیے تیار ہے۔۔ چانگ پینگ کی شمولیت کے ساتھ ہم ویب تھری ، ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین پر مبنی ترقی کے ذریعے پاکستان کو علاقائی طاقت بنائیں گے۔۔

پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان مالیاتی دنیا کے مستقبل کے لیے اپنے دروازے کھول رہا ہے۔۔اس سفر میں ہماری رہنمائی کے لیے سی زیڈ سے بہتر کون ہو سکتا ہے۔۔۔سی زیڈ وہ رہنما ہے جس نے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج قائم کیا اور اربوں لوگوں کی مالیاتی آزادی سے متعلق سوچ بدل دی۔۔۔کونسل کے اسٹریٹجک مشیر کی حیثیت سے سی زیڈ ضوابط، انفراسٹرکچر، تعلیم اور اپنانے سے متعلق امور پر مشاورت فراہم کریں گے۔۔

انہوں نے کہا حکومت پاکستان و نجی شعبے کے ساتھ مل کر ایک جامع، شفاف اور عالمی معیار کا کرپٹو نظام تشکیل دینے میں کردار ادا کریں گے۔۔

چانگ پینگ ژاؤ نے کہا کہ پاکستان 24 کروڑ سے زائد افراد کا ملک ہے، جن میں سے 60 فیصد سے زیادہ کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ یہاں کی صلاحیتیں بے پناہ ہیں۔۔ وزارت خزانہ کے تحت قائم کردہ پاکستان کرپٹو کونسل اس ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کر رہی ہے ۔۔۔ پاکستان سنگاپور، دبئی اور سوئٹزرلینڈ کی صف میں کھڑا ہو کر ویب تھری کے لیے تیار ایک ترقی پسند قوم بننے جا رہا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے