ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 35کروڑ ڈالر قرض کا ایک اور معاہدہ طے

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر پروگرام پر دستخط ہوگئے۔۔

وزارت خزانہ کے : اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔۔

کل رقم میں سے 30 کروڑ ڈالر پالیسی بیسڈ قرض جبکہ 5 کروڑ ڈالر انٹرمیڈیٹری قرض ہوگا۔۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو کاروبار، روزگار سمیت دیگر معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔۔

پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اقتصادی امور سبینہ قریشی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے پروجیکٹ ہیڈ دنیش راج شیوکوٹی نے معاہدے پر دستخط کئے۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے