اسحاق ڈار اور امریکی وزیرخارجہ میں رابطہ، افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی اسلحے سے پیدا مسائل پرگفتگو
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ۔۔۔ دونوں رہنماں نے علاقائی صورتحال اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کی۔۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں امریکی اسلحے سے پیدا ہونے والے مسائل پر مارکو روبیو سے تفصیلی بات چیت کی۔۔۔ ترجمان کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے والے اسلحے کے بارے میں بتایا گیا۔۔ جو اسلحہ امریکہ نے افغانستان میں چھوڑا تھا وہ اب دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گیا ہے جس سے خطے کی سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔۔
اعلامیے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب کوششوں کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں بالخصوص قیمتی معدنیات میں پاکستان سے تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
گفتگو میں تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کی اہمیت پرزور دیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکا کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور گفتگو میں معاشی اور تجارتی تعاون کو مستقبل کے تعلقات کی بنیاد قراردیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے اورمشترکہ مفادات کے فروغ پراتفاق کیا
