بیساکھی میلے شرکت ، ساڑھے 6 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

اسلام آباد : پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت کے ساڑھے 6 ہزار  سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے۔

بھارتی سکھ یاتری 10 سے 19 اپریل تک پاکستان میں ہونے والی بیساکھی میلے کی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ گوردوارہ پنجہ صاحب،  گوردوارہ ننکانہ صاحب اوردیگر مقدس مقامات کی یاترا دورے میں شامل ہے۔ 

پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کہتے بڑی تعداد میں ویزوں کا اجرا لوگوں  ثقافتوں اورمذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کی پالیسی کا مظہر ہے۔ پاکستان مقدس اور مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے