عالمی کرپٹو کرنسی بائی نینس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔۔ اس موقع پر پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی اور پاکستان کی کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں شرکت اور قانون سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے، نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نےچانگ پنگ ژاؤ کے پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقررکا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچرٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی، چانگ پنگ ژاؤ نے ابھرتی ہوئی بلاک چین ٹیکنالوجی اورگلوبل انٹر پرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا۔
صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے، پاکستان کو دورجدید کے تقاضوں کے مطابق تیز ی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے لیے تیار کر رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے بالکل تیار ہے، ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹر پرائز کی راہ گامزن کرے گی۔
بائننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے شاندار میزبانی مسلم لیگ (ن) قائد محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا اور ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحتیوں کو سراہا۔
