رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں پاکستان نے 11 ارب 94 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امپورٹ بل 12 ارب 8 کروڑ ڈالر تھا۔
مالی سال 25-2024 کے ابتدائی نو ماہ میں 4 ارب 45 کروڑ ڈالر کی ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔ 4 ارب ڈالر کا خام تیل امپورٹ کیا گیا۔
2 ارب 68 کروڑ ڈالر کی نیچرل گیس بھی بیرون ممالک سے خریدی گئی۔ 80 کروڑ ڈالر کی ایل پی جی بھی امپورٹ کی گئی۔