ملک میں Sensitive Price Index یعنی ہفتہ وار مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔۔۔ ادارہ شماریات کے مطابق 10 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں حساس قیمتوں کا اشاریہ 2.81 فیصد پر آ گیا جو اب تک کے دستیاب اعداد و شمار کے حساب سے تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔۔۔
ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.83 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی۔۔ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء مہنگی جبکہ 11 سستی ہوئیں
ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے 26 اشیا کے دام مستحکم رہے۔۔
ایک ہفتے میں ایل پی جی گھریلو سیلنڈر 21 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا۔۔ گزشتہ ہفتے میں دال چنا فی کلو 4 روپے 95 پیسے مہنگی ہوئی
ایک ہفتے کے دوران دہی فی کلو 1 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا ۔۔ گزشتہ ہفتے کے دوران چینی فی کلو 23 پیسے مہنگی ہوئی
گڑ،دال ماش،بیف،کپڑے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔۔
ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 81 روپے48 پیسے کی کمی ہوئی۔۔
ٹماٹر فی کلو 10 روپے 52 پیسے ، برائلر زندہ مرغی 43 روپے 8 پیسے سستی ہوئی۔۔
پیاز،انڈے،کیلے ،گندم کا آٹا ، آلو بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔۔