پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کا دورہ چین

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورہ چین۔۔۔ چین کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔۔

سربراہ پاک فضائیہ کی چین کے وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جون، پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل چانگ ڈنگ کیو سے بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔۔

ائیر چیف نے بیورو آف ملٹری ایکوئپمنٹ اینڈ ٹیکنیکل کوآپریشن (بومیٹک) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل کاؤ ژاؤ جیان سے بھی ملاقات کی۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین علاقائی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔۔

ایئر چیف مارشل نے کہا پاکستان چین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔۔ دو طرفہ تعلقات علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق تمام اہم معاملات پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مضبوط علاقائی شراکت داری پر بھی زور دیا۔۔

پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس ہیڈ کوارٹر پہنچنے پرسربراہ پاک فضائیہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پی ایل اے اے ایف کمانڈر نے پاکستان ایئر فورس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ،

دونوں افواج کے سربراہان نے اپنے ملک کی فضائیہ کے مابین موجودہ تعاون کو مزید تقویت دینے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔۔

یہ اقدام دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔

ورکنگ گروپ کا قیام دونوں ممالک کی فضائی افواج کی دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا ،

چینی وزیر دفاع، ایڈمرل ڈونگ جون سے ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ، نے عسکری شراکت داری اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی تجدید کی۔۔

پاک چین اسٹریٹیجک تعاون مشترکہ مشقوں کے دوران متعدد شعبوں میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم ثابت ہو گا۔۔

پاک چین فضائی افواج کے ہوائی اور زمینی عملے کو دور جدید کی ہوائی اور خلائی جنگ کے چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کی مہارتیں حاصل ہوں گی۔۔

ایڈمرل ڈونگ جون نے دونوں افواج کے تذویراتی مواصلات، مشترکہ مشقوں اور تربیتی شعبوں میں نمایاں ترقی کو،اجاگر کیا

میجر جنرل کاؤ ژاؤ جیان سے ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے جدید فوجی سازوسامان کی مشترکہ تیاری کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔۔ جو دونوں اطراف کی عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔

پالیسی سطح کے فیصلوں میں صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔۔

ایئر چیف نے چینی کمپنیوں کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں شرکت کی دعوت دی۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے