ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
تہران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کیں۔
محمد مدثر ٹیپو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ مہرستان میں قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر و جفاکش ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے غمگین ہوں۔
ہم اس افسوسناک واقعہ میں انصاف کے حصول کے لیے ایرانی انتظامیہ سے قریبی رابطہ میں ہیں۔۔
سفارتخانہ میتوں کی وطن واپسی کے انتظامات میں مصروف ہے۔۔
قتل ہونے والے پاکستانیوں کے نام یہ ہیں۔ مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شام لہیں
محمد عامر ولد لیاقت علی
محمد دلشاد ولد جند وڈا
محمد دانش ولد محمد دلشاد
محمد ناصر ولد محمد بخش
ملک جمشید ولد محمد صادق
محمد نعیم ولد غلام فرید
غلام جعفر ولد محمد رمضان
محمد خالد ولد کریم بخش