صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ کے اثرات ابھی تک تھم نہ سکے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی دوبارہ لوٹ آئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 755 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 20 پوائنٹس پر بند ہوا۔
48 کروڑ حصص کے لین دین میں سرمایہ کاروں کو 97 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 290 ارب روپے سے کم ہو کر 14 ہزار 193 ارب روپے پر آ گئی۔
کاروباری سودے 38 ارب 53 کروڑ روپے میں طے پائے۔
ایشیائی مارکیٹس:
آسٹریلیا کی اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار رہی۔ اے ایس ایکس 200 انڈیکس 7758 پوائنٹس پر بند ہوا۔
جاپان کا نَکی انڈیکس 374 پوائنٹس گر گیا۔ 33 ہزار 920 پوائنٹس پر بند۔
ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 409 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ ایچ ایس آئی انڈیکس 21 ہزار 57 پوائنٹس پر بند ہوا۔
جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 1.21 فیصد کمی کے بعد 2 ہزار 447 پوائنٹس پر بند ہوا۔