ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے جسد خاکی لینے فوجی طیارہ تہران پہنچ گیا۔ ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے مرحومین کی تعظیم کیلئے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے فوجی طیارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی شہریوں کی میتیں جمعرات کو بہاولپور پہنچا دی جائیں گی۔
ایرانی حکومت نے قاتلوں کی گرفتاری اور ان کو قرار واقعی سزا دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔