حکومت کی بڑی معاشی کامیابی۔۔۔۔ غیر ملکی ادائیگیوں میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔۔
مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد رہا جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سرپلس ہے۔۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2024 میں تمام غیر ملکی ادائیگیوں کے بعد حکومت کو 36 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بچے تھے لیکن اس سال مارچ میں یہ رقم ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔۔
فروری 2025 میں 9کروڑ 57لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔۔۔
رواں مالی سال کے 9 ماہ میں بھی تاریخ کا بلند ترین کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل ہوا۔۔ جولائی سے مارچ تک کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب 86 کروڑ ڈالر رہا۔۔
ایک سال پہلے نو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر تھا۔۔۔
مارچ میں 2 ارب 76 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ امپورٹ بل 4 ارب 95 کروڑ ڈالر رہا۔۔
مارچ میں تجارتی خسارہ 2ارب 18 کروڑ ڈالر تھا ۔ سروسز سیکٹر کی برآمدات 74 کروڑ ڈالر رہیں۔۔
مارچ میں سروسز سیکٹر کا درآمدی بل 97کروڑ ڈالر رہا۔۔