پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی۔ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ایک ارب 64 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔ رواں مال۔ ی سال کے نو ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 14 فیصد اضافہ ہوا
اسٹیٹ بینک نے مختلف ممالک سے آنے والی سرمایہ کاری کی تفصیلات جاری کر دیں۔۔
مارچ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر رہا۔۔ ایک سال پہلے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کا حجم 29کروڑ 40لاکھ ڈالر تھا۔
فروری 2025 میں 9کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی تھی۔۔
چین پاکستان میں سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار رہا۔۔ جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک چین نے پاکستان میں 33 کروڑ ڈالر کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی۔۔
متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر رہا۔ یو اے ای سے 18 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
سوئٹزر لینڈ نے 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی تیسری بڑی سرمایہ کاری کی۔ ہانگ کانگ سے 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر آئے۔
12 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری امریکہ سے آئی۔