امریکا اور یوکرین کے درمیان معاہدہ 24 اپریل کو ہوگا: ٹرمپ

0

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور یوکرین کے درمیان معدنیات سے متعلق معاہدہ آئندہ جمعرات یعنی 24 اپریل کو ہوگا۔

جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اس معاہدے پر کہاں دستخط ہوں گے تو اس کے جواب کے لیے صدر ٹرمپ نے اپنے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کو جواب کا موقع دیا، جنھوں نے کہا کہ اس معاہدے کی تفصیلات سے متعلق ابھی کام ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ زیادہ تر اسی طرح کا ہے جس پر ہم نے پہلے اتفاق کیا تھا۔

اس ڈیل کے ابتدائی مسودے کے مطابق جنگ زدہ یوکرین کی تعمیر نو کے لیے ایک سرمایہ کاری فنڈ قائم کیا جائے گا۔ اس فنڈ کے لیے معدنیات سے حاصل ہونے والی رقم سے یوکرین 50 فیصد حصہ ڈالے گا، جسے یوکرین کی ترقی، خوشحالی، فلاح و بہبود، سلامتی اور تحفظ پر خرچ کیا جائے گا۔

اس فنڈ میں امریکہ زیادہ حصہ ڈالے گا اور وہ اس سے یوکرین کی تعمیر نو کرے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.