روس یوکرین جنگ بندی نہ ہونے پر امریکہ نے پیچھے ہٹنے کی دھمکی دیدی

0

امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس اور یوکرین جلد جنگ بندی پر رضا مند نہ ہوئے تو امریکہ جنگ بندی مذاکرات کو ختم کر دے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کیلئے لازم ہے کہ جنگ بندی معاہدے کو جلد حتمی شکل دے لیں دوسری صورت میں امریکہ امن مذاکرات سے باہر نکل جائے گا۔

پیرس ائیرپورٹ پرصحافیوں سےگفتگوکرتےہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ آیا یوکرین میں جنگ ختم کرنا ممکن ہے یا نہیں، اگریوکرین ڈیل ممکن ہوئی توکوششیں کریں گے ورنہ ہمارےپاس دیگرترجیحات بھی ہیں۔

روبیو کا کہناتھا کہ تسلیم کرتے ہیں یوکرین چاہتا ہے کہ اسے یہ یقین ہو کہ وہ اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوگا، اگردونوں فریق امن کے لیے سنجیدہ ہونگے تو مدد کریں گے ورنہ آگے بڑھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکومت میں آنے کے بعد سے ہی یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کی بات کررہے ہیں مگر انہیں اب تک اس میں کامیابی نہیں ملی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.