چین کے جوابی ٹیرف پر امریکہ سخت برہم ۔۔۔۔ صدر ٹرمپ کا غصہ ٹھنڈا ہونے کا نام نہیں لے رہا۔۔۔ چین کی مصنوعات کے بعد اب شپنگ کمپنیز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا۔۔
امریکی بندرگاہوں پر چین کے تجارتی بحری جہازوں کی آمد پر اب بھاری فیس وصول کی جائے گی۔۔ جتنی بار چینی کمپنیوں کے بحری جہاز سامان لائیں گے اتنی ہی بار فیس وصول کی جائے گی۔۔
چین کی شپنگ کمپنیوں پر 10 لاکھ ڈالر فیس ٹیکس لاگو کیا جا رہا ہے ۔۔ چین میں بنے ہوئے بحری جہاز جو کسی دوسرے ملک کی ملکیت ہیں ان سے 15 لاکھ ڈالر ٹیکس لیا جائے گا۔۔
امریکی محکمہ کسٹمز کے مطابق 14 اکتوبر سے ہر چینی ساختہ بحری جہاز سے 50 ڈالر فی ٹن فیس لی جائے گی۔۔ آئندہ سال یہ فیس 80 ڈالر ہو گی۔۔ 2027 میں فیس 110 ڈالر پر پہنچ جائے گی