یو اے ای کے نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان: تعلقات کی نئی جہتوں کی طرف پیش رفت

0

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ 20 سے 21 اپریل تک جاری رہنے والا یہ ہائی پروفائل دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کی علامت ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق، یہ دورہ اسلام آباد اور ابوظہبی کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مسلسل سفارتی سرگرمیوں کا مظہر ہے دونوں ممالک نے تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

شیخ عبداللہ کی ملاقات پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ہو گی، جس میں کئی کلیدی شعبوں اقتصادی سرمایہ کاری توانائی میں شراکت داری,علاقائی استحکام اور عوامی سطح پر تعلقات کی توسیع میں تعاون پر بات چیت متوقع ہے

یہ دورہ فروری میں ابوظہبی میں دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کا تسلسل ہے، جو اعلیٰ سطحی روابط کو مسلسل جاری رکھنے کی نشاندہی کرتا ہے۔

شیخ عبداللہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے،خطے میں امن و خوشحالی کے وژن پر پیش رفت اور مشترکہ اقتصادی مفادات کی سمت میں مزید اقدامات پر بات چیت ہو گی۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور یو اے ای عالمی و علاقائی چیلنجز پر قریبی مشاورت کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں۔دونوں ممالک کے مابین سفارتی ہم آہنگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ کاروباری شراکت داری کو بھی وسعت ملنے کی امید ہے۔

دفتر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دورہ: "پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تاریخی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا موقع فراہم کرے گا۔”تجارتی سرگرمیوں، توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری، اور علاقائی کنیکٹیویٹی جیسے اہم منصوبے زیر غور آئیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.