پاکستان اور سری لنکا کے قریبی تعلقات کو نقصان پہنچانے کی بھارتی کوششیں ناکام

0

کراچی : پاک بحریہ کے عالمی بحری قوتوں سے بڑھتے تعاون پر بھارتی میڈیا بے بنیاد تشویش میں مبتلا ہوگیا۔ پاکستان اور سری لنکا کی بحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بے بنیاد خبریں بے نقاب ہوگئیں۔

امن 2025 میں 60 ممالک کی تاریخی شرکت پر بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ سری لنکن بحریہ کی امن مشق میں فعال شرکت پاکستان کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہے۔

پی این ایس اصلت کے کولمبو کے خیرسگالی دورے سے بحری تعاون میں مزید اضافہ ہوگیا۔ سری لنکا کی وزارت دفاع نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ بھارت کی پاکستان اور سری لنکا کے قریبی تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.