پہلگام حملہ مودی حکومت کی سیکورٹی کی ناکامی ہے : راہل گاندھی

0

نئی دہلی : انڈیا کے قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پہلگام میں ہونے والے حملے پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم مودی پر کڑی تنقید کی ہے۔ انھوں نے کہا کشمیر میں امن کی بحالی کے بلند و بانگ دعوے کرنے کے بجائے حکومت کو ہر صورت اس واقعے کی ذمہ داری لینی چاہیے۔

راہل گاندھی کی جماعت کے رہنما ملیلکرجن نے کہا ہے کہ یہ ہلاکتیں انسانیت پر بدنما داغ ہیں۔

تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے سٹالن نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور اسے ضمیر جنھجھوڑنے والا وحشیانہ فعل قرار دیا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر خارجہ ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ ان کی ریاست سے تعلق رکھنے والے تین متاثرین کی لاشیں لانے کے لیے ان کی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

کشمیر میں انڈین آرمی کے نادرن کمانڈ کے سابق سربراہ ڈی ایس ہودا نے بی بی سی کو بتایا کہ ’بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ عسکریت پسندوں نے نئی حکمت عملی اختیار کر لی ہے، جس کے تحت اب وہ ان علاقوں تک رسائی حاصل کر کے حملے کر رہے ہیں جو گذشتہ 15 برس سے نسبتاً پرامن تھے۔‘

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.