نئی دہلی : بھارت امن کی فضا تباہ کرنے پر تل گیا۔ پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر مودی سرکار کے جارحانہ اقدامات کیے ہیں۔
مودی سرکار نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد یکطرفہ طور پر روکنے کا اعلان کردیا اور پاکستان کے لیے ویزے بند کردیئے ۔ بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو دو دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ اٹاری واہگہ بارڈر بھی بند کر دیا گیا ۔
بھارتی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے، نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے کی تعداد محدود کرنے کی ہدایت کردی گئی اور اسلام آباد میں بھارتی سفارتی عملے کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔