نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ۔۔
نائب وزیراعظم نے شہزادہ فیصل کو بھارت کی طرف سے اعلان کردہ یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مزید اشتعال انگیز اقدامات سے خبردار کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کا بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورت اور رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق پایا گیا۔۔