پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب بھارت کشمیر میں لاکھوں کی آبادی کو کئی سال تک محصور رکھے گا اور مستقل کرفیو نافذ رہے گا۔ ان پہ زندگی تنگ کر دیں گے
سوشل میڈیا ایپ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا 9/10 لاکھ فوج مسلط کرکے ایک پوری نسل کو یرغمال بنالیں۔ ظلم کی انتہا کر دیں تو مودی صاحب ”تو پھر اسطرح تو ھوتا ھے اسطرح کے کاموں میں” دو ھی کام ھو سکتے ھیں یا تو یہ واردات آپکی دھشت گردانہ ذہنیت کا کارنامہ ھے یا پھر ۔۔ ظلم پھر ظلم بڑھتا ھے تو مٹ جاتا ھے خون پھر خون ھے ٹپکے گا تو جم جاۓ گا
’’پاکستان پہ الزام لگانے سے پہلے اپنی منجھی تھلے ڈانگ پھیرو‘‘
منی پور ،ناگا لینڈ، تری پورہ، چھتیس گڑھ، پنجاب، کشمیر اور بہت علاقے یہ آپکی نفرت کی سیاست بھارت کے درجنوں ٹکرے کرے گی۔
محبت اور رواداری بانٹیں اب گجرات کے نہیں ھندوستان کے وزیراعظم ھیں جو مختلف قومیتوں اور مذاھب کا مجموعہ ھے۔
یہ ھندوتوا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکرے کرے گا آپ سے گنتی بھی نہیں ھوگی۔ بھارت کے اندر بھی شانتی رکھیں اور ھمسایوں سے بھی شانتی سے رہیں۔ دھشت گردی کینیڈا امریکہ اور ھمسا یوں کو ایکسوپورٹ نہ کریں۔ اپنی اوقات میں رہیں۔۔
