پہلگام حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش کے بعد بھارتی فورسز کا بے گناہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔۔
جو بھی فاشسٹ مودی پر سوال اٹھاتا ہے، گجرات کا قصاب اسے گرفتار کروا کے فیک انکاؤنٹر میں مار دیتا ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور مودی حکومت پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے جبرا گرفتار کر لیا۔
کشمیری صحافی نے سوال اٹھائے تھے کہ:سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی ؟
حملے کے وقت 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور سیکیورٹی ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں،؟ پہلگام تک جاتے جاتے مجھے 10 چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے۔
پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثیر یتی علاقوں میں کریک ڈاؤن۔۔ بھارتی فوج اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے لگی۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات 8لاکھ سے زائد بھارتی فوج آئے روز جعلی انکاؤنٹرز کا ڈرامہ رچاتی ہے۔۔بھارتی فوج کا وطیرہ ہے کہ ہر فالس فلیگ آپریشن کے بعد بے گناہ مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہے