پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا 16 واں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہیں۔
ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 185 رنز بنائے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔۔
ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان نے 76 اور کامران غلام نے 52 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک، ایک وکٹ لی۔
ایونٹ میں اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے میں ملتان سلطان فاتح رہی تھی۔
ٹیبل پر لاہور قلندرز کے5 میچزکے بعد 4 اورملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔