سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیاں کیں جس میں 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دوطرفہ فائرنگ میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔۔
ضلع کرک میں خفیہ معلومات پر پاک فوج نے آپریشن کیا جس میں 8 خارجی ہلاک ہوئے۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ یہاں دوطرفہ فائرنگ میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔
شہید ہونے والوں میں 28 سال کے نائیک عثمان مومند ہیں جن کا تعلق چارسدہ سے تھا۔
دوسرے شہید میں 26 سال کے سپاہی عمران خان شامل ہیں جن کا تعلق ضلع کُرم سے تھا۔
خارجیوں کے خلاف تیسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں کیا گیا جہاں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

