پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشئل میں معاہدہ طے پا گیا

0

پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل — سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ایک غیر مرکزی مالیاتی پلیٹ فارم ہے — نے پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ پاکستان میں بلاک چین جدت، اسٹیبل کوائن اپنانے، اور غیر مرکزی مالیاتی نظام کے انضمام کو تیز کیا جا سکے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف (امریکی مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بیٹے)، اور چیس ہیرو شامل تھے ، انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ سے ملاقات کی، ان ملاقاتوں میں وزیر اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف، نائب وزیر اعظم، وزیر اطلاعات، اور وزیر دفاع شامل تھے۔

ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان میں بلاک چین جدت، اسٹیبل کوائن اپنانے، اور غیر مرکزی مالیاتی نظام کے انضمام کو فروغ دینے کے لیے تعاون کو باضابطہ بنانا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے پاکستان کا متحرک رویہ اس بات کی واضح عکاسی کرتا ہے کہ وہ مالیاتی جدت کی نئی لہر کو اپنانے کے لیے پُرعزم ہے، حکومت جلد ہی کرپٹو سے متعلق جامع قانونی پالیسیوں کے اعلان کا ارادہ رکھتی ہے، جو پاکستان کو دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی کرپٹو مارکیٹوں میں سے ایک کے طور پر مزید مضبوط کرے گا۔

 ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان ملاقات کے دوران مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، اس ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ، کونسل کے سی ای او، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین ایس ای سی پی اور وفاقی سیکریٹری برائے آئی ٹی شامل تھے، پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان تعاون کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں شراکت داری شامل ہے، 

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.