لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے میدان مار لیا۔ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز 5 وکٹوں سے شکست کھا گئی۔
ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 185 رنز بنائے تھے جبکہ اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے
لاہور قلندرز نے جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
لاہور قلندرز کے نمایاں بلے بازوں میں مچلز نے 64 رنز بنائے۔ شفیق 34 جبکہ فخر زمان 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے
رضا نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔