انوسینٹ لاسٹ : بھارتی ٹارچر سیل میں مسلمان قیدیوں پر ظلم کی کہانی

0

نئی دہلی : انوسینٹ لاسٹ- بھارتی ٹارچر سیل میں مسلمان قیدیوں پر ظلم کی کہانی ہے۔ یہ کہانی ہے فرحان خان کی، جو غلطی سے پاک-بھارت سرحد عبور کر گیا۔

دستاویزی فلم میں بھارتی جیل میں قید پاکستانیوں کی صعوبتیں دکھائی گئی ہیں۔ دستاویزی فلم کی کہانی اصلی کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔

بھارتی فورسز نے فرحان کو قید کر کے ٹارچر کیمپ منتقل کر دیا۔ ٹارچر سیل میں فرحان پر بدترین تیسرے درجے کا تشدد کیا گیا۔

فرحان کا کہنا تھا کہ سیل میں میرے ساتھ ایک مسلمان قیدی تھا جس کی انگلیاں بھی کاٹ دی گئیں۔ مسلمان قیدیوں کو جلا ہوا کھانا دیا جاتا تھا۔


فرحان کے والدین چار سال اس کی تلاش میں رہے۔رہائی کے بعد سے فرحان شدید ذہنی صدمے اور دباؤ (پی ٹی ایس ڈی) کا شکار ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کو فرحان پر کیے گئے ظلم کا جوابدہ بھارت کو ٹھہرانا ہوگا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.