مودی کا پہلگام فالس فلیگ:وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ

0

مودی کا پہلگام فالس فلیگ آپریشن: وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے ٹیلی فونک رابطہ۔

وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کی حالیہ سیکیورٹی صورتحال پر سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں اور وہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے۔۔۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

وزیر اعظم نے پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا اور واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو غیر قانونی قرار دینے کی ہندوستان کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں اس کی وسیع پیمانے پر دستاویزی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے خاص طور پر سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی و غیر ذمہ دارانہ اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا سندھ طاس کا پانی 240 ملین لوگوں کی لائف لائن ہے۔۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر واضح کیا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری طاقت سے دفاع کرے گا۔۔

وزیراعظم نے کہا جموں و کشمیر کا حل طلب مسئلہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اس کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔۔

وزیراعظم نے بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھارت کو ذمہ داری سے کام لینے اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

انہوں نے کہا دنیا اس اہم وقت میں خطے میں کسی قسم کی کشیدگی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.