وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ 15 روز کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول 2 روپے سستا ہو کر 256 روپے 64 پیسے فی لٹر کا ہو گیا۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کر دی گئی ہے۔ ایک لٹر ڈیزل اب 252 روپے 63 پیسے میں فروخت ہو گا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا
