پاک بھارت کشیدگی سے سرمایہ کار ایک ارب ڈالر سے محروم۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے مندی کا راج رہا ۔۔۔۔ پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت کی جنگی دھمکیوں سے خوفزدہ سرمایہ کار 288 ارب روپے کا نقصان کروا بیٹھے۔۔ غیر ملکی ٹریڈرز 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری نکال کر لے گئے۔۔۔
کیپٹل مارکیٹ میں کاروبار ایک لاکھ 15 ہزار 469 پوائنٹس سے شروع ہوا۔۔ ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ 1355 پوائنٹس گنوا بیٹھی۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 114 پر بند ہوا۔۔
چار روزہ کاروباری ہفتے میں ایک ارب 63 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت 110 ارب روپے میں ہوئی۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 96 ارب روپے سے کم ہو کر 13 ہزار 808 ارب روپے پر آ گئی۔۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 3 کروڑ 54 لاکھ ڈٓالر کے حصص خریدے۔۔۔ 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے فروخت کئے۔۔ نیٹ فارن انویسٹمنٹ منفی 68 لاکھ ڈالر رہی۔۔