خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،2 ہلاک

لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی طورہ تختی خیل پر حملہ کیا جسے پولیس کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ دوطرفہ فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

لکی مروت میں پولیس چوکی شاہ طورہ تختی خیل پردہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سےحملہ کیا۔

پولیس کا کہنا کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے