لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی طورہ تختی خیل پر حملہ کیا جسے پولیس کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ دوطرفہ فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
لکی مروت میں پولیس چوکی شاہ طورہ تختی خیل پردہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سےحملہ کیا۔
پولیس کا کہنا کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔