بیرونی پشت پناہی سےچلنےوالی دہشتگردی بلوچستان کی ترقی میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے،آرمی چیف

0

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی دہشت گردی بلوچستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں جنرل عاصم منیر نے کہا بلوچ شناخت کے نام پر دہشتگردی پھیلانے والے عناصر بلوچ قوم کی بدنامی کا سبب ہیں۔۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے حکومت کی بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی پر مستقل توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا بلوچستان موجودہ اور آئندہ منصوبوں کی وسعت اور نوعیت جھوٹے پراپیگنڈے کو مسترد کرنے کے لیے کافی ہیں۔۔

کئی ترقیاتی منصوبے ایسے ہیں جن کے ثمرات بلوچستان کے عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔۔

جنرل عاصم منیر نے سول سوسائٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے خاص طور پر نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے پر شکریہ ادا کیا

آرمی چیف نے کہا بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔۔ ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو قومی و صوبائی امور سے روشناس کرانا ہے۔۔ حکومت بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی پر مسلسل توجہ دے رہی ہے۔۔

جنرل عاصم منیر نے کہا پاکستان کا امن کا عزم برقرار، لیکن خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔۔ دہشتگردی کو پوری قوم کے اتحاد سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔۔

پاکستانی افواج اور ادارے عوام کی حمایت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.