عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔
لندن گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 85 ڈالر کا اضافہ ہوا۔۔ ایک اونس سونے کی 3300 ڈالر میں ٹریڈنگ جاری ہے۔
ادھر پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔۔ ایک تولہ سونا ساڑھے تین لاکھ روپے کا ہو گیا۔۔
24 قیراط کا 10 گرام 6687 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 68 روپے کا ہو گیا۔۔
22 قیراط کے 10 گرام سونے کے بھاؤ 6130 روپے بڑھ گئے۔ نئی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 72 روپے رہی۔
24 قیراط کی فی تولہ چاندی 43 روپے مہنگی ہو کر 3225 کی ہو گئی۔