خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،8 دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کا ایک جوان شہید

0

خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 8 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس آپریشن کیا گیا جس میں 3 خارجی ہلاک ہوئے۔

جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بنیادوں پر ہونے والے ایک اور آپریشن کے دوران 2 خارجی دہشت گرد مارے گئے

خوارج کابہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 40 سالہ نائیک مجاہد خان نے جام شہادت نوش کیا۔۔مجاہد خان کا تعلق کوہاٹ سے ہے

بنوں اور ضلع خیبر میں دو اور کارروائیوں کے دوران مزید 3 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.