حکومت آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ ماننے کو تیار۔۔ پنشنرز پر بھی انکم ٹیکس لاگو ہو گا۔
ایف بی آر ذرائع نے بتایا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیادہ پنشن والوں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز تیار کر لی گئی ہے۔
پہلے مرحلے میں زیادہ پنشن والوں پر معمولی انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ تجویز کو آئندہ چند روز میں آئی ایم ایف کے سامنے پیش کیا جائے گا۔۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پنشن پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایف بی آر نے چار لاکھ روپے یا زائد کی ماہانہ پنشن پر انکم ٹیکس عائد کرنے تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس عائد کرنے کا مقصد مساوی انکم ٹیکس کا پیغام دینا ہے۔۔ ماہانہ 4 لاکھ روپے پنشن پر 2.5 فیصد کا انکم ٹیکس عائد ہوسکتا ہے۔۔
آئندہ بجٹ میں متوسط تنخواہ دار کو انکم ٹیکس چھوٹ میں رعایت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔۔ سالانہ 6 لاکھ آمدن تک انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حد بڑھانے کی تجویز ہے۔
ماہانہ 50 ہزار آمدن سے زائد آمدن کو بھی انکم ٹیکس سے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔