نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی اسلام آباد میں مقیم سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سفیروں کو 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی حملوں پر بریفنگ دی۔۔ وزیر خارجہ نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔۔
نائب وزیراعظم نے کہا بھارتی جارحیت نے نہ صرف پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی بلکہ علاقائی امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈالا۔۔ ہندوستانی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور بین ریاستی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے کئے گئے۔
اسحاق ڈار نے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد بھارتی دعوؤں کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا پہلگام حملے سے پاکستان کو جوڑنے کا کوئی قابل اعتبار ثبوت نہیں ہے۔۔ ہندوستانی قیادت نے ایک بار پھر دہشت گردی کا استعمال کرتے ہوئے مظلومیت کی فرضی داستان کو فروغ دیا۔۔ ہندوستان نے کشیدگی میں کمی اور تحمل سے کام لینے کے لیے بین الاقوامی برادری کی بار بار کی گئی باتوں پر توجہ نہیں دی
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو اس کے غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہ طرز عمل کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔۔