لاہور : لاہور کے بعد گجرانوالہ، گجرات، چکوال اور گھوٹکی بھی بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں ناکارہ بنائے جانے والے انڈین ڈرون کا ملبہ سولکھن آباد سے مل گیا، سکیورٹی حکام نے ڈرون کے ملبے کو قبضے میں لے لیا، علی الصبح ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔
چکوال میں تھانہ ڈوھمن کی حدود میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گر گیا، ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے تحقیقات جاری ہیں۔
گجرات کے نواحی علاقہ پیر جنڈ میں ڈرون کے 4 ٹکڑے مل گئے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چاروں ٹکرے تحویل میں لے لیے۔ عینی شاہدین کے مطابق رات گئے اچانک دھماکوں کی آواز سنی گئی، ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب سندھ کے شہر گھوٹکی میں پاک بھارت سرحدی علاقے کھینجو میں ڈرون گر گیا، ڈرون گرنے سے ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔