ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ اگر بھارت کو اتنی ہی خواہش ہے کہ پاکستان اس پر حملہ کرے تو بے فکر رہیں ہم اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، اور اپنے وقت اور اپنی مرضی کے مطابق جواب دیں گے۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر سابقہ بھارتی فوجی پاکستان کو حملے کی دعوت دے رہے ہیں۔ ان کی یہ دعوت ضرور قبول کی جائے گی۔ پاکستان اس دعوت پر کب جائے گا اور کیا اسٹریٹجی ہو گی۔ پاکستان کا بھارت پر حملہ دنیا کو حیران کر دے گا