سری نگر : مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگراں یا ثالثی کا کردار کرے۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آکھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں توقع نہیں تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں سیزفائر کرانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے ابھی اس پر کوئی رد عمل نہیں آیا۔