لندن : برطانیہ نے ایمیگریشن پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ویزا پالیسی پرخطاب میں کہا یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے کہ کون یہاں آسکتا ہے کون نہیں،تارکین وطن نے جنگ عظیم کے بعد اس ملک کو بنانے میں مدد دی،ہمیں اب صرف ان تارکین وطن کو موقع دینا چاہیے جو جدید قومی تعمیر میں حصہ ڈالیں۔
کیئراسٹارمر نےمزیدکہا سستی لیبر کےنام پرلوگوں کا ہجوم برطانیہ میں جمع کرنا ٹھیک نہیں ہے،ایمیگریشن قوانین کو سخت کرنا ہوگا تاکہ تارکین وطن کے مسئلے پر قابو پاسکیں۔