اسلام آباد : بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 19 روز ہوگئے، 18 دنوں میں 2 ہزار پروازیں متاثر ہونے سے بھارت کو 1300 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا۔
پاکستان نے بھارت کی جانب سے جارحانہ انداز کے جواب میں انڈین طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی، جسے آج 19 روز ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 18 روز کے دوران بھارت کی دو ہزار پروازیں متاثر ہوچکی ہیں، جس سے اب تک ایئر لائنز کو 1300 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات دگنے ہونے پر بھارتی ایئرلائنز شدید پریشانی کا شکار ہیں۔