مودی نے رافیل ڈیل میں 41 ہزار کروڑ کی کرپشن کی : کانگریس رہنما

0

نئی دہلی : رافیل سکینڈل کے متعلق کانگریس رہنماؤں کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ڈسالٹ کے سی ای او ایرک ٹراپئر کے انٹرویو پر ردعمل میں کہا کہ ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی جھوٹی باتیں رافیل اسکینڈل کو نہیں دبا سکتیں ۔

کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا کا کہنا تھا کہ قوم کو تبدیل شدہ وضاحت نہیں بلکہ منصفانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ قانون کا پہلا اصول، فائدہ اٹھانے والے اور شریک ملزم کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں۔ قانون کا دوسرا اصول، فائدہ اٹھانے والے اور ملزم اپنے کیس میں جج نہیں بن سکتے۔

کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا کہ بی جے پی حکومت اور ڈسالٹ کے درمیان طے شدہ میچ رافیل بدعنوانی کو چھپا نہیں سکتا۔ مودی اور ایرک ٹراپئر کے پی آر اسٹنٹس کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

سنجے نروپم کا کہنا تھا کہ رافیل ڈیل میں تقریباً 41 ہزار کڑور کی کرپشن کی گئی ہے۔ آج تک رافیل طیاروں کی اصل قیمت نہیں بتائی گئی۔ رافیل طیاروں کی آفیشل ڈیل میں مودی کے دوست انیل امبانی کو خاص ترجیح دی گئی اور فائدہ پہنچایا گیا۔

مودی سرکار نے کہا کہ فرانس نے انیل امبانی کو ڈیل میں شامل کرنے کا کہا تھا جبکہ فرانس حکومت نے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا، سنجے نروپم

سنجے نروپم کا کہنا تھا کہ ڈسالٹ کمپنی کے اندرونی کاغذات میں جونیئر افسر نے سینئر افسر کو بتایا کہ انیل امبانی کو ڈیل میں شامل کرنا پڑے گا ورنہ کانٹریکٹ نہیں ملے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.