اسلام آباد: نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 355 ارب روپے سے زائد مالیت کے 9 اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، آبی وسائل، تجارتی سہولت، سیاحت اور آفات کے بعد بحالی جیسے اہم شعبوں کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ان منصوبوں میں خیبرپختونخوا کے دیہات تک رسائی کو بہتر بنانے اور سیاحت کے فروغ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، سندھ میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اہم انفراسٹرکچر کی بحالی اور کوئٹہ میں پانی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ منگی ڈیم کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔
ایکنک نے ریلوے کے 100 ڈیزل الیکٹرک انجنوں کی خصوصی مرمت کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملک کے تمام علاقوں کی پائیدار ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقیاتی منصوبے ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.