فیلڈ مارشل پاکستان کی مسلح افواج میں اعلیٰ ترین عہدہ اور 5 ستاروں پر مشتمل واحد ملٹری رینک ہے، جسے فائیو اسٹار جنرل بھی کہا جاتا ہے۔
ایوب خان پاکستان کی تاریخ میں واحد فیلڈ مارشل رہے ہیں۔۔ انہیں 1959 میں فیلڈ مارشل بنایا گیا تھا اس وقت وہ ملک کے صدر بھی تھے۔
جس کے بعد آج حکومت پاکستان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو معرکہ حق ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔
فیلڈ مارشل کو فائیو اسٹار جنرل بھی کہا جاتا ہے، فیلڈ مارشل کا رینک پاک فوج میں جنرل، فضائیہ میں ایئر چیف اور بحریہ کے ایڈمرل سے بھی بڑا عہدہ ہوتا ہے۔
فیلڈ مارشل ایک اعزازی عہدہ ہے جو کسی بھی جنرل کو فوجی خدمات کا اعتراف میں دیا جاتا ہے جب کہ یہ ایک اعزازی عہدہ ہوتا ہے جو کسی بھی جنرل کو اس کی غیر معمولی خدمات کے عوض دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے معرکہ حق ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔