نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ چین۔۔ بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی۔۔
دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے وانگ ژی سے ملاقات میں سی پیک 2.0 پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ملاقات میں پاک چین دوستی کے مستقبل کو زیر بحث لایا گیا۔۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو سراہا گیا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مشترکہ خیالات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا پاک چین رہنماؤں نے موسموں کے گرم و سرد سے بے نیاز سٹریٹیجک شراکت داری اور آہنی دوستی کو سراہا۔ دونوں ممالک نے علاقائی امن،ترقی اور استحکام کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا۔۔