سری دربار صاحب امرتسر اور گولڈن ٹیمبل پر پاکستان کی جانب سے میزائل حملے جھوٹ ثابت ہو گئے۔۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستان اور سکھوں میں اختلاف پیدا کرنے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان نے سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل پر حملہ کیا تھا۔۔
بھارتی میڈیا نے مودی سرکاری کے کہنے پر سکھوں کو پاکستان مخالف کرنے کیلئے سری دربار صاحب امرتسر پر میزائل اور ڈرون حملوں کی جھوٹی خبریں پھیلائیں۔۔
سری دربار صاحب، امرتسر کےسربراہ گرنتھی گیانی رگھوبیر سنگھ نے ہندوستانی فوج کے تمام دعوؤں کی تردید کردی
گیانی رگھوبیر سنگھ کا کہنا ہے کہ’’بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل نے بتایاکہ پاکستانی افواج کی جانب سے سری دربار صاحب پر میزائلوں اور ڈرونز کا حملہ ہونا تھا‘‘
گیانی رگھوبیر سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سری دربار صاحب ایسا گھر ہے جہاں پر کوئی حملہ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، ۔ سری دربار صاحب میں کسی کو گنز کے ساتھ گھومنے کی اجازت نہیں ہے۔
گیانی رگھوبیر سنگھ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر گولڈن ٹیمپل پر میزائل حملے کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔۔ گولڈن ٹیمپل پر ایئر ڈیفنس گنز کی تعیناتی سے متعلق بھارتی فوج کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔۔
انہوں نے کہا کہ 24 اپریل سے 14 مئی تک امریکا میں تھا، دربار صاحب امرتسر میں موجود نہیں تھا۔۔ میں اگرموجود بھی ہوتا تب بھی ایسی کسی کاروائی کی اجازت نہ دیتا۔۔انہوں نے کہا کہ اینٹی میزائل گنز کی تنصیب کیلئے بھارتی فوج یا حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔۔ بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل نے ٹی وی پر جو بیان دیا وہ مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔۔
گیانی رگھوبیر سنگھ نے کہا بھارتی فوج نے اپنے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کیلئے لیفٹیننٹ جنرل سے بیان دلوایا۔۔
انہوں نے بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل کے خلاف تحقیقات اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔۔